اسلام آباد: ملک بھر کے اسپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل کر کے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اسپیشل اکنامک زونز میں سہولیات اور سیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زونز میں چین سےصنعتوں کی منتقلی کیلئےخصوصی اقدامات بروئے کار لائےجائیں گے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ کراچی کےصنعتی زون کوپورٹ قاسم سےمنسلک کر کے سہولیات فراہم کی جائیں، اسپیشل اکنامک زونز میں گرین پاکستان انویسٹمنٹ کی طرز پر کام ہو گا۔
وفاقی وزیر نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بیرون ملک رابطوں کیلئے ایک ہفتے کا ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں سے رابطے کیے جائیں۔