کےالیکٹرک نے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی سالانہ مینٹیننس کے لیے عارضی پاور شٹ ڈاؤن شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ شٹ ڈاؤن سردیوں کے مہینوں میں منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے والے ہائی وولٹیج آلات کی کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔
کے-الیکٹرک ہر ممکن کوشش کرے گا کہ بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری رکھی جائے، لیکن صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم، ایسے تعطل کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے۔
دسمبر میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن مخصوص گرڈز اور ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنز پر کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 21 دسمبر کو نارتھ کراچی گرڈ، اور 29 دسمبر کو کے ای پی زیڈ گرڈ شامل ہیں۔
کے-الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کی رہنمائی کے لیے 24/7 دستیاب رہیں گے، جبکہ کے ای لائیو ایپ، کے ای واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل، اور کال سینٹر 118 بھی قابل رسائی ہوں گے۔