بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نارتھ ناظم آباد جم خانہ کے انتخابات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد جم خانہ کے انتخابات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 30 روز کے اندر انتخابات کرائے گی اور اس دوران روز مرہ کے امور کو دیکھے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ایس ایس پی اور سینئر ڈائریکٹر ثقافت و کھیل کے ایم سی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال 31 دسمبر کو موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو رہی ہے۔

نارتھ ناظم آباد جم خانہ کے ممبران اور منتخب باڈی کو بڑا ریلیف

اہم ترین

مزید خبریں