جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

ویڈیو: ممبئی میں سیاحوں کی کشتی کو خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کی شام ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے قریب 85 سے زائد افراد کے ساتھ ایک فیری الٹنے سے دو مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق نیلکمل نامی یہ فیری، ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی ساحل کے قریب جہاز سے ٹکرا گئی۔

- Advertisement -

اب تک کم از کم 70 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

بحریہ، جے این پی ٹی، کوسٹ گارڈ، یلو گیٹ پولیس کی کشتیوں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں قریبی کشتیوں کے مسافر بھی شامل ہو گئے۔ اس علاقے میں بحریہ کی 11 کشتیاں، میرین پولیس کی 3 کشتیاں اور کوسٹ گارڈ کی 1 کشتی موجود ہے۔

مزید برآں، 4 ہیلی کاپٹر تلاش اور بچاؤ کا کام کر رہے ہیں۔

ایلیفینٹا جزائر، ممبئی کے قریب واقع ہے مشہور ایلیفینٹا غاروں کا گھر ہے، یہ ایک تاریخی مقام ہے جو دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ قدیم پتھر سے کٹے ہوئے مندر، جو بھگوان شیو اور دیگر ہندو دیوتاؤں کے لیے وقف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں