جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

’اتوار تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو اوورسیز کو کہوں گا زرمبادلہ نہ بھیجیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر اتوار تک حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو اوورسیز کو کہوں گا زرمبادلہ نہ بھیجیں۔

اے آر وائی نیوز ے مطابق علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہے مطالبات نہ مانے تو پھر اوورسیز پاکستانیوں کو آواز دوں گا، اوورسیز کو ملک کا درد ہے اور وہ اس کے لیے روتے ہیں، بانی اووسیز کو کال دیں گے کہ وہ زرمبادلہ ملک بھیجنا بند کردیں۔

علیمہ خانم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج جیل میں قید ہوئے 502 دن ہوگئے، بانی آئین و قانون کے مطابق 200 مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، وہ آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں اور لوگوں کو بھی یہی تلقین کرتے ہیں۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی مفت تعلیم کے لیے تھی اسی کے جرم میں سزا دی جارہی ہے، کیس سے پیغام دیا گیا عوام کی بھلائی کا کام کریں گے تو سزا ملے گی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو پیر کو سنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں