جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

لاہور میں شدید دھند، دو موٹر ویز بند کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری ٹریفک کیلیے مکمل بند کردی گئیں، فیصلہ عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹر وےایم3 کو بھی لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفرکرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10سے شام6بجے تک سفر کرنے کے بہترین اوقات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں