اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں جنگ بندی 42 دن کی ہوگی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں پہلے مرحلے میں قید اسرائیلی خواتین اور بوڑھوں کو آزاد کیا جائے گا، بدلے میں اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی فورسز غزہ کی مشرقی سرحد پر واپس جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی افواج انخلاء کرے گی، بدلے میں غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کو رہا کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید 100 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، قابض صیہونی فوج کے فضائی حملے میں مزید 10 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

سوئٹزرلینڈ میں حزب اللہ پر پابندی کی قرارداد منظور

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 38 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 203 کے قریب زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں