جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی فلم فرام گراؤنڈ زیرو آ سکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوگئی، فرام گراؤنڈ زیرو بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے منگل کو 97ویں آسکرز کے لیے 10 کیٹیگریز کی شاٹ لسٹس جاری کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس بار آسکر کی جانب سے شارٹ لسٹ کی گئی بہترین غیر ملکی فلموں میں فلسطینی ہدایت کار راشد مشاروی کی ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فلم گراؤنڈ زیرو میں غزہ کی روزمرہ کی زندگی اور غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں نسل کشی کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کو درپیش تلخ حقیقتوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

شارٹ لسٹ کی گئی 15 بہترین غیر ملکی فلموں میں ایشیا سے صرف تھائی لینڈ کی فلم (How to Make Millions before Grandma Dies) شامل ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’اْسکر‘ کی دوڑ سے باہر ہوگئی جبکہ بالی ووڈ کی لاپتا لیڈیز بھی آسکر کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آسکرز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا اعلان 17 جنوری کو کیا جائے گا جب کہ آسکرز کی تقریب تین مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں