اسلام آباد: ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طلبا کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔
سینیٹ میں پیش کی گئی دستیاویز کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17ہزار 738 ہے جس میں رجسٹرڈ طلبا کی تعداد 22 لاکھ 49ہزار 520 ہے ۔
پنجاب میں 10ہزار 12رجسٹرڈ مدارس اور طلبا کی تعداد 6لاکھ 64ہزار 65 ہے۔ سندھ میں رجسٹرڈ مدارس 2416 ہیں اور طلبا کی تعداد1لاکھ 88ہزار 182 ہے۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 575 اور طلبا کی تعداد 71ہزار815 ہے۔ کےپی میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 4ہزار5 اور طلبا کی کل تعداد 12لاکھ 83ہزار 24ہے ۔
آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 445 اور طلباکی تعداد 26ہزار787 ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 199اور طلباکی تعداد 11ہزار 301 ہے۔
گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 86 اور طلبا کی تعداد 4ہزار346 ہے۔