پشاور: کیپٹل سٹی پولیس نے اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ایکسائز کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ایکسائز اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور کے مطابق ایکسائز اہلکار نے ساتھوں کی مدد سے شہری کو اغوا کرکے لوٹ مار کی، ملزم کو شہری کی درخواست پر بالا ماڑی پولیس نے گرفتار کیا۔
سی سی پی او قاسم خان کا کہنا ہے کہ ملزم ابوذر کیخلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم نے ساتھوں کی مدد سے 2 روز قبل اسلام آباد جانے والے مسافروں کو اغوا کیا۔
پشاور سٹی پولیس نے کہا کہ اغوا کے بعد مغوی کو3 لاکھ تاوان کے عوض رہا کیا، ملزمان نے مغوی سے سعودی ریال اور موبائل بھی ضبط کیے، ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فونز برآمد ہوئے اور سب انسپکٹر ابوذر سے محکمہ ایکسائز کا آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا۔