جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

خالد سومرو قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: انسدادہ دہشتگردی عدالت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادہ دہشتگردی عدالت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام 6 ملزمان کو 2 مرتبہ عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے خالد محمود سومرو قتل کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔

- Advertisement -

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے کہا کہ ملزمان پر قتل، دہشت گردی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ خالد محمود سومرو کو 29 نومبر 2014 کو قتل کیا گیا تھا، ملزمان میں حنیف، سارنگ، مشتاق مہر، دریا خان، لطف جمالی، الطاف جمالی شامل ہیں یہ تمام ملزمان دسمبر 2014 سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں