اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کیلیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے ایل این جی 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلیے 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی۔
اتھارٹی نے دسمبر کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے نئی قیمت 12.89 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کیلیے نئی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔
15 نومبر کو اوگرا نے لیکوئفائیڈ نیچرل گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر 0.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر نئی قیمت 13.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر نئی قیمت 12.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
ایل این جی ایک مائع قدرتی گیس ہے جس کا مطلب لیکوئفائیڈ نیچرل گیس ہے۔ اس قدرتی گیس کو سرد کر کے مائع حالت میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ اس کی ترسیل اور ذخیرہ کرنا آسان ہو جائے۔