ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

کُرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ایپکس کمیٹی نے کُرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، اراکین صوبائی کابینہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے شہدا کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

کرم مسئلےکے پائیدار حل کیلئے طویل مشاورت کے بعد لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔

کمیٹی نے کُرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ فریق تمام اسلحہ جمع کریں گے اور حکومت کی ثالثی میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔

رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرنے کیلئے دونوں فریق 15دنوں میں لائحہ عمل دیں گے۔ یکم فروری تک تمام اسلحہ انتظامیہ کےپاس جمع کیا جائے گا۔ یکم فروری تک علاقے میں قائم تمام بنکر مسمار کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں