ممبئی: بالی وڈ میں فنکاروں کے درمیان محاذ آرائی کوئی نئی بات نہیں، کرینہ کپور اور بوبی دیول کی اہلیہ تانیا میں ایسی ہی ایک لڑائی نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اجنبی‘ میں اکشے کمار، بوبی دیول، کرینہ کپور، بپاشا باسو و دیگر حصہ تھے۔
کرینہ کپور اور تانیا میں جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب بوبی دیول کی اہلیہ نے بپاشا باسو کو کچھ ملبوسات میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کا یہ عمل اداکارہ کی والدہ ببیتا کپور کے ساتھ اچھا نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ’سیف اور کرینہ کی دوستی کا سن کر۔۔۔‘: کرشمہ کپور نے دلچسپ قصہ سنا دیا
تانیا نے تجربہ کار اداکارہ ببیتا کپور کے ساتھ اسی بات پر بحث کی تھی جس پر بیٹی کو بہت غصہ آیا اور انہوں نے تانیا کے اس رویے کو سخت ناپسند کیا۔
اس کے بعد دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے نتیجے میں تانیا نے مبینہ طور پر اداکارہ کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کرینہ کپور کا بوبی دیول کے ساتھ تعلق خراب ہوگیا۔ اداکارہ کی 2007 کی فلم ’جب وی میٹ‘ سے بھی بوبی کو نکال دیا گیا تھا۔
ایک پرانے انٹرویو میں کرینہ کپور نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دراصل تانیا کے ساتھ کوئی مسئلہ تھا لیکن اس نے میری ماں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا، بوبی دیول کے ساتھ میرے مسائل حل ہو سکتے ہیں، میری طرف سے کوئی منفی بات نہیں ہے۔
’اجنبی‘ کے سیٹ پر بپاشا باسو کے ساتھ جھگڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بپاشا باسو کو مبینہ طور پر کالی بیلی کہا تھا۔ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب کرینہ کے ڈیزائنر وکرم پھڈنس ان کی رضامندی کے بغیر بپاشا کی مدد کرنے گئے۔
بپاشا باسو نے مبینہ طور پر کرینہ کپور کے رویے کو بچگانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ آئندہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔