پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ، بائیڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے موجودہ صدر بائیڈن کی صدارت کے آخری ایام میں ملک میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا ہے، بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لئے سرتوڑ کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان نمائندگان میں قرارداد منظور ہوچکی ہے، عارضی پیکج کی سینیٹ سے منظوری کا انتظار ہے۔ ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 366 اور مخالفت میں 34 ووٹ پڑے۔

اسپیکر جانسن کے مطابق عارضی بجٹ پیکج کے معاملے پر نو منتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے میں ہوں۔

- Advertisement -

ڈیموکریٹ حکیم جیفریز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے حامی سخت گیر ریپبلکنز ملک میں شٹ ڈاؤن چاہتے ہیں، عارضی بجٹ پیکج فوری منظور نہ ہوا تو وفاقی اداروں میں جزوی کام رک جائے گا۔

اس سے قبل امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن صدارت چھوڑنے سے پہلے یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ چاہتے ہیں۔

جوبائیڈن کی مدت صدارت جلد اختتام پذیر ہونے والی ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسری باری امریکا کے اعلیٰ ترین عہدے پر براجمان ہونگے، ٹرمپ کی صدرات سے قبل ہی جوبائیڈن چاہے ہیں کہ روس کے خلاف برسرپیکار یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ کیا جائے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے یوکرین کیلیے ہتھیاروں میں اضافہ ہو، بائیڈن اپنے دور کے آخری ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں نمایاں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دیدی

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع چند ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں