منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کتنے پوائنٹس کی کمی ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔

100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تکنیکی درستگی دیکھی گئی، میوچل فنڈز میں فروخت کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول غالب رہا، ٹیکس قوانین ترمیمی بِل 2024 نے حصص بازار میں غیر یقینی پیدا کی، مجموعی معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مارکیٹ میں لیکیوڈیٹی کی فراوانی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے شرحِ سود میں لگاتار پانچویں کمی کی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود 2 فی صد کم کر کے 13 فی صد کی، کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس ہو کر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق شعبۂ خدمات کے تجارتی خسارے میں 42.6 فی صد کمی ہوئی ہے، مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 33 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں