پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

شہباز شریف کی ٹیکس چوری کرنیوالی، کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت محصولات میں بہتری کے لیے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے احکامات اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری میں وڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایف بی آر کارکردگی بہتر بنانا حکومتی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد وصولی میں بہتری آئےگی، چینی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ، قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھرپور کوشش ہے عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ سپلائی چین متاثر نہیں ہو۔

انھوں نے محصولات وصولی کی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور تمباکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے قومی خزانے کو اربوں کا فائدہ پہنچے گا، وزیراعظم نے ایف بی آر ویلیوچین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter