اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

معروف اداکار نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار رام کپور نے حال ہی میں 42 کلو وزن کم کرنے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار رام کپور نے حالیہ تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر مداحوں انہیں پہچان نہیں سکے وہ تقریباً تین ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے۔

اداکار نے اچانک تصویر شیئر کی جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے سیلفی لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

تصویر میں ان کا وزن حیران کن طور پر کم ہوگیا اور دیکھ کر گمان ہوا کہ وہ بیمار تھے لیکن انہوں نے لکھا کہ انسٹاگرام سے دوری کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر کافی محنت کررہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor)

51 سالہ اداکار نے اہلیہ گوتامی کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 42 کلو گرام وزن کم کرلیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے ان کے وزن کم کرنے کی تصاویر پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ کپورصاحب ، یہ تبدیلی واقعی متاثر کن ہے جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ یہ تبدیلی غیر معمولی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رام کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی سے توجہ حاصل کی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے 30 کلو گرام وزن کم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں