لاہور میں پالتو شیر نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں پالتو شیر اچانک پنجرے سے باہر نکل آیا اور شہریوں پر جھپٹ پڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پالتو شیر ڈیرے پر پنجرے سے نکل کر نالے پر پہنچا تھا، معمولی زخمی تینوں افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا کہ علی عمران نامی شہری نے اپنے ڈیرے پر شیر کو رکھا ہوا تھا جو پنجرے سے باہر نکل آیا اور شہریوں پر حملہ کردیا۔
یاد رہے گزشتہ سال اگست میں کراچی کی شارع فیصل پر دہشت پھیلانے والا شیر پنجرے میں قید کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کردیا تھا۔
شیر کے مالک کی سوزوکی سے کچھوا بھی برآمد ہوئے ، جس پر شیر اور کچھوے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ممکنہ طور پر شیر اور کچھوے کو فروخت کیلئے ڈیفنس لے جایا جارہا تھا۔
شیر کے مالک شمس الحق نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا جبکہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔