اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

جب کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں، مہوش حیات

اشتہار

حیرت انگیز

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان نے سیاست میں آنے کا سوال کیا تو اداکارہ نے انشا اللہ کہا اور کہنے لگیں کہ ان کا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے یہ وقت بتائے گا۔

- Advertisement -

مہوش حیات نے کہا کہ جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹس میں بیچلر ڈگری لے کر باقاعدہ اداکاری شروع کی تھی اب سیاست میں دلچسپی ہوگئی ہے تو اسے بھی پڑھنے کا ارادہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ہو یا فلم میرا مقابلہ کسی سے نہیں بلکہ خود سے ہی ہے کیونکہ اگر میں یہ دیکھنے لگ جاؤں گی کہ سامنے والا کیا کررہا ہے تو اپنے کام پر توجہ نہیں دے پاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اداکاری کو بہتر کرنے پر زیادہ فوکس کرتی ہوں، سب اچھے ہیں اور اچھا کام کررہے ہیں، میں اپنے کام کو کالنگ کارڈ سمجھتی ہوں۔

مہوش حیات نے کہا کہ خوبصورتی کو آپ بونس سمجھ سکتے ہیں لیکن یہ سب کچھ نہیں اگر ٹیلنٹ نہ ہو تو اس خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ٹیلنٹ اور ساتھ ساتھ محنت اور لگن بہت ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں