اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سابق آسٹریلوی کوچ نے جسپریت بمراہ کا موازنہ کس پاکستانی بولر سے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا موازنہ پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم سے کردیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی بولنگ کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے اس کا سامنا کرنے سے نفرت ہوگی کیونکہ وہ وسیم اکرم جیسا ہے میرے لیے وہ وسیم اکرم کا دائیں ہاتھ کا ورژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بمراہ کی گیند دونوں طرف سوئنگ ہوتی ہے جو مجھے وسیم اکرم کے وقت کی یاد دلاتی ہے۔

- Advertisement -

جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ بمراہ کا بولنگ ایکشن، یارکر اور سوئنگ کرنے کی صلاحیت اسے بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب بناتی ہیں جیسا کہ اکرم اپنے کیریئر کے عروج میں کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تین میچوں میں جسپریت بمراہ نے 10.90 کی اوسط اور 25.14 کے اسٹرائیک کے ساتھ 21 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جس میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں