بالی ووڈ رقاصہ اور رئیلیٹی شوز کی جج ملائیکہ اروڑا نے محبت کے بارے میں معنی خیز سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔
ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور جو ایک دوسرے کے ستھ طویل عرصے سے تعلق میں رہے تھے، چند ماہ قبل باضابطہ طور پر الگ ہو گئے ہیں، اس خبر کی تصدیق ارجن کپور نے خود ایک تقریب میں کی تھی جہاں انھوں نے بتایا تھا کہ وہ اب سنگل ہیں۔
اس کے بعد سے دونوں اداکار اپنی انفرادی زندگی کو اسپاٹ لائٹ سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم حال ہی میں ملائیکہ اروڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے
ان کی پوسٹ محبت اور رشتوں کے بارے میں ان کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے، اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’کوشش محبت کی آکسیجن ہے، اس کے بغیر آگ بجھ جاتی ہے۔‘‘
اس فکر انگیز پیغام نے ان کے فالورز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی، بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ آیا یہ ارجن کپور کے ساتھ اس کے تعلقات کے خاتمے پر ایک تبصرہ ہے یا خود محبت کی نوعیت پر یہ پوسٹ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اپ کے بعد بالی ووڈ رقاصہ کے فیشن اسٹائلسٹ راہول وجے کے ساتھ نئے رومانس کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔