مردان: تخت بائی کے علاقے عیسیٰ خان کلی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ نے 3 افراد کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں تخت بھائی کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے افراد میں باپ بیٹا شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
- Advertisement -
پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ فریقین میں مکان کی ملکیت کا تنازع چل رہا تھا، ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں۔