پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’اسرائیل ناکام ہوا، حماس، حزب اللہ اور جہاد زندہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جب کہ اسرائیلی رہنما فتح مندی اور فخریہ انداز میں کام کر رہے ہیں کہ وہ کامیاب ہوئے۔

تہران میں پیروکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ غزہ میں فتح یاب تھے؟ کیا کوئی فاتح ہے اگر وہ چالیس ہزار عورتوں اور بچوں کو بموں سے مار ڈالے اور شروع سے طے شدہ اہداف میں سے ایک بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے؟

کیا آپ نے حماس کو تباہ کیا؟ کیا آپ نے اپنے اسیروں کو غزہ سے آزاد کیا؟

- Advertisement -

ایرانی رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ حزب اللہ کو تباہ کر دے گا لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہا حالانکہ اس نے اپنے دیرینہ رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت دیکھی، حزب اللہ زندہ ہے، فلسطینی مزاحمت زندہ ہے، حماس زندہ ہے، جہاد زندہ ہے تم فاتح نہیں ہو، تم ہار گئے ہو۔

خامنہ ای نے کہا کہ یہ بھی اسرائیل کے لیے کوئی فتح نہیں ہے کہ وہ شام کے وسیع رقبے پر قبضہ کر لے کیونکہ اسے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ "بہادر شامی نوجوان بلاشبہ آپ کو وہاں سے نکال دیں گے۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں