لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران صائم ایوب نے سنچری اسکورکرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، سفیان مقیم نے عمدہ باولنگ کرکے قوم کے دل جیت لئے، ٹیم ورک کا نتیجہ شاندارکامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پراعتماد نظر آئے، جذبے اور محنت سے کھیلے، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا جبکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3میچوں کی سیریز0-3سے اپنے نام کی۔
جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں 271رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے43گیندوں پر81رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش40،ڈسن35،زورزی اورینسن26،26رنز بنا سکے۔
کوہلی اور بابر کے موازنے پر مجھے ہنسی آتی ہے، سابق پاکستانی فاسٹ بولر
صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔