پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

عمر عالم نے دوران پرواز شادی کی پیشکش کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے دوران پرواز اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے منگنی کرلی۔

عمر عالم نے پرواز کے دوران ہی اپنی دوست کو شادی کے لئے پروپوز کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

اداکار نے خود بھی اپنی زندگی کے خاص ترین لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umer Aalam (@umeraalamofficial)

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمرنے دوران پرواز بھرے ہوئے جہاز میں اپنی محبوبہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے خوبصورت و رومانوی انداز میں انگوٹھی پہنائی اور شادی کے لئے اپنا ارادہ ظاہر کیا۔

ان کی دوست نے جواب میں ہاں کردی اور انگوٹھی بھی پہن لی جب کہ جہاز میں بیٹھے مسافروں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

پاکستانی اداکار کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’اس نے ہاں کہہ دی، اب یہ آفیشل ہوگیا ہے‘۔

ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اداکار کی جانب سے شیئر ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کیں۔

لڑکی کو اس کے کہنے پر چھوڑ دیا، عمر عالم

واضح رہے کہ معروف اداکار نے رئیلیٹی شو تماشہ سیزن ون سے شہرت حاصل کی جب کہ ان کے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، گُرو اور رقصِ بسمل سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں