پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

فیروز خان کی اہلیہ سے لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

اب حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر زینب فیروز نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب فیروز باکسنگ کے مقابلے میں اپنے شوہر کو ہرا رہی ہیں، ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز سے اس بات کا انداز لگایا جاسکتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا یعنی یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ فیروز کی اہلیہ زینب ہی میچ جیتیں گی۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب فیروز نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

واضح رہے کہ فیروز کی پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ فیروز اور علیزا سلطان کی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

فیروز خان اور اہلیہ میں طلاق کی افوائیں، حمائمہ ملک نے خاموشی توڑ دی

اداکار نے پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد رواں سال جون میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں