منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’مدارس بل قبول نہیں ہوتا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پھول نگر: جے یو آئی فے کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مدارس بل قبول نہیں ہوتا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالغفور حیدری کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد احتجاج میں ہم پر تشدد ہوا تو جواب تشدد ہوگا، دینی جماعتیں قومی مفاد کی بات کرتی ہیں باقی سب قومیت کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں ان کے برابر کا کوئی سیاستدان نہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، 26ویں ترمیم حکومت کے مطابق منظور ہوتی تو بڑی تباہی ہوتی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کیخلاف ہیں ہمیشہ پرامن لانگ مارچ کئے ایک گملا نہ ٹوٹا، پی ٹی آئی والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ماریں گے تو جواب ملے گا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کرم کے حالات پر توجہ دینے کے بجائے اسلام آباد پر چڑھ دوڑتا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر نواز شریف جیسا آدمی بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگاتا ہے، پی ٹی آئی بھی مینڈیٹ مانگ رہی ہے ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں