منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

افریقی ملک کے صدر کیخلاف جادو ٹونے کی سازش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک زیمبیا کے صدر کے خلاف مبینہ جادو ٹونے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے زیمبیا کے صدر پر جادوٹونا کرنے کے الزام 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کادعویٰ ہے ملزمان سے زندہ گرگٹ سمیت دیگر چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان زیمبین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقصد جادو کے ذریعے صدر ہیکنڈے پیچل ما کونقصان پہنچانا تھا، ملزمان کو مفرور قانون ساز کے بھائی نے ٹاسک دیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو کام مکمل کرنے کے بعد 7ہزار 400 ڈالربطور انعام دی جانی تھی۔

قانون ساز کو مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پڑوسی ملک زمبابوے میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کی وہ تردید کرتے ہیں لیکن انہیں عوام سطح پر نہیں دیکھا گیا۔

اس پر اگست میں حراست سے فرار ہونے کا بھی الزام ہے جب وہ عدالت میں پیش ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔

اپوزیشن پیٹریاٹک فرنٹ (PF) پارٹی، جس کی قیادت سابق صدر ایڈگر لنگو کر رہے ہیں، پہلے الزام عائد کر چکی ہے کہ یہ الزامات سیاسی طور پر محرک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں