منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے، برطانوی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی اخبار نے میزبان ملک کے بجائے نیوٹرل مقام پر پاک بھارت میچز کے انعقاد اور فائنل کے وینیو پر تنقید کرتے ہوئے اسے کھیلوں کے لیے غیرمعمولی صورتحال قرار دیا ہے۔

ٹیلی گراف نے لکھا کہ چیمپئنزٹرافی پر بھارت کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کھیلوں کی سالمیت کو قربان کیا گیا آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صرف بھارت کو معلوم ہو گا کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلےگابھارت فائنل میں پہنچا تو فائنل دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا، بھارت کا پاکستان کو فائنل کرانے سے روکنا مکمل طور پر شرمناک ہے۔

- Advertisement -

اخبار نے لکھا کہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل کہاں ہوگا یہ 4 مارچ کے بعد معلوم ہو گا جس کے لیے میزبان ملک کو تیاری کے لیے کچھ ہی وقت ملے گا، بھارت کودی گئی رعایت نامناسب کےساتھ اس کےٹرافی جیتنےکےامکانات بڑھا رہی ہے کرکٹ کےکھیل پر ایک ملک بھارت کی اجارہ داری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا اور پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو سے آگاہ کر دیا۔

ترجمان عامرمیر کے مطابق اب بھارت اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچز یواےای میں ہوں گے چیمپینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا، پاکستان میں موجود شیخ النہیان یواے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو اے ی بورڈ کے سربراہ شیخ نیہاں المبارک سے ملاقات کی، ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نیہاں کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ نہیان مبارک النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ بھارت کے نہ آنے سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا،آئی سی سی نیوٹرل مقامات پر ہونے والے میچز کے لیے اضافی اخراجات کی رقم بڑھائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں