منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بابر اعظم میں جاوید میانداد کی کونسی جھلک نظر آتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم نے پچھے دو میچز میں جو کردار ادا کیا ہے اسے دیکھ کر مجھے جاوید میانداد کی یاد آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق قومی بیٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پچھلے دو میچز میں جو کردار نبھایا اس سے مجھے جاوید میانداد کی یاد آگئی، اس نے پلیئرز کو اپنے ساتھ کھلایا۔

- Advertisement -

باسط علی نے کہا کہ دوسرے میچ میں اس نے صائم کو اپنے ساتھ کھلایا، اس کے بعد بابر نے اپنے ساتھ رضوان کو کھلایا اور اب وہ کھلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوائے عبداللہ شفیق کے ہمارا ٹاپ فور اچھا پرفارم کررہا ہے، ہمارے تقریباً تمام بیٹرز چھکے چوکے ماررہے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیٹرز میں اعتماد آیا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ ہم لوگ پہلے کہہ رہے تھے کہ صائم ایوب کو بہت زیادہ چانس دیدیا گیا، اس پر سلیکٹرز، کپتان اور کوچز نے اعتماد کا اظہار کیا، جس سے اعتماد آیا۔

بابراعظم نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں