کراچی: اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی میں لینڈ کرا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور طیارے کی واپس کراچی لینڈنگ کی۔
ترجمان کے مطابق پی کے300 کے کراچی سے ٹیک آف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا، قومی ایئر لائن کے سی ای اوخرم مشتاق بھی کراچی سے اسلام آبادکی پروازمیں سوارتھے۔
ترجمان کے مطابق طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو کچھ دیر میں روانہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز میں اچانک خرابی کے باعث کپتان نے طیارے کو کراچی میں لینڈ کرایا تھا۔
پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی، پی کے 283 پرواز کے طیارے کیکارگوکمپارٹمنٹ میں آگ کی انڈیکیشن آئی تھی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی میں لینڈکرایا، پرواز میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیاروں میں پرزہ جات کی کمی کے باعث خرابیاں معمول بن چکی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران پرواز طیارے کے کپتان کو تکنیکی خرابی کی وارننگ موصول ہوئی تاہم وارننگ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد طیارہ دبئی روانہ ہوگیا۔