بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر شیام بینیگل چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر فلم ڈائریکٹر شیام بینیگل 90 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیئر فلم ڈائریکٹر شیام بینیگل کی بیٹی نے پیر کی شام ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

سینیئر فلم ڈائریکٹر کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ والد کئی سالوں سے علیل تھے اور طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

- Advertisement -

شیام نے زبیدہ اور منتھن جیسی شاہ کار فلمیں بنائیں، جس کے باعث انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں آرٹ فلموں کی نئی لہر کا خالق قرار دیا جاتا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور اداکاروں کی جانب سے سینیئر فلم ڈائریکٹر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں نامور کنڑ اداکار و فلم ڈائریکٹر گرو پرساد کی گھر سے کئی روز پُرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ اداکار و ڈائریکٹر گرو پرساد اپنی سُپر ہٹ فلموں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ ان کی موت کی خبر نے چاہنے والوں کو افسرد کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ گرو پرساد کے اپارٹمنٹ سے ناقابلِ برداشت بدبو آ رہی ہے جس پرٹیم نے وہاں پہنچ کر لاش برآمد کی۔

گرو پرساد اپارٹمنٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھے اور ان کی لاش ڈرائنگ روم میں چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ گرو پرساد مالی مشکلات اور قرض دہندگان کے دباؤ سے پریشان تھے۔

پولیس کے مطابق وہ خودکشی سمیت ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔

اظہار قاضی: ٹی وی اور فلم کے ایک باصلاحیت اداکار کا تذکرہ

بنگلورو پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سی کے بابا نے بتایا کہ آج صبح گرو پرساد کی اپارٹمنٹ میں خودکشی کے ذریعے موت کا پتا چلا، یہ تو طے ہے کہ وہ مالی مشکلات کا شکار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں