بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹرمپ نے پیوٹن سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان سے جلد از جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک پروگرام میں اس حوالے سے بات کی کہ وہ اگلے ماہ عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی پر کیا کریں گے۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہئے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر جلد از جلد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ اب ختم ہو۔

- Advertisement -

نو منتخب صدر نے یوکرین کی جنگ کو ایک خوفناک جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اتوار کے روز تصدیق کی تھی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں افراتفری اور یوکرین میں جنگ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ”امریکا غیر ملکی جنگوں میں شامل ہونا بند کر دے گا، اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین جنگ اور 7 اکتوبر کا واقعہ نہ ہوتا، میں روسی صدر سے ملاقات ضرور کروں گا۔“

اپنی تقریر میں نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن میں بڑی تبدیلیاں کریں گے، اور نئے عہدے داروں کی نامزدگی کے لیے کانگریس میں ریپبلکن کی اکثریت ان کی حمایت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا جن غیر ملکی جنگوں میں مضحکہ خیز انداز میں داخل ہوا ہے، انھیں بند کر دیا جائے گا، اور امریکا کی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگیں روک کر وہ تیسری عالمی جنگ کو شروع ہونے سے روکیں گے۔

سزائے موت کے منتظر 37 قیدیوں کوخوشخبری سنادی گئی

واضح رہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، طویل عرصے سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ یوکرین سمیت مشرق وسطیٰ میں جنگوں کو ختم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں