سوات: مینگورہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 225 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش تھا اور کی گہرائی 220 کلو میٹر بتائی گئی تھی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آ گیا
سوات، صوابی، چارسدہ، ملاکنڈ، مردان، ہنگو اور گردونواح، چترال، بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھاجبکہ مانسہرہ، خیبر، باڑہ لنڈی کوتل، جمرود، تیراہ میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔