کئی پاکستانیوں کی موت کا سبب بننے والے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا، تعلق بین الاقوامی گینگ سے نکلا۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو پھالیہ سے حراست میں لیا، ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کیلئے شہری سے ساڑھے 34 لاکھ بٹورے، ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا پھر یونان بھجوانے کی کوشش کی۔
یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نامے زمانہ 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری احتشام انجم لاپتہ ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی تھی جب کہ 3 میتیں لاہور پہنچا دی گئی تھیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور پہنچائی گئی ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں ورثا کےحوالے کی تھیں۔
یونان کشتی حادثہ: 15 جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت مکمل، 3 میتیں لاہور پہنچ گئی