بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سیما حیدر اور سچن کے حوالے سے تازہ ترین خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان چھوڑ کر اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے پڑوسی ملک بھارت میں داخل ہونے والی سیما حیدر اور ان کے دوسرے شوہر سچن کے حوالے سے تازہ ترین خبر سامنے آگئی۔

سیما حیدر کی بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن نامی لڑکے سے آن لائن موبائل گیم کے ذریعے دوستی ہوئی تھی اور دیکھتے دہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

وہ اپنے پہلے شوہر غلام حیدر کو چھوڑ کر 4 کم عمر بچوں سمیت بھارت پہنچیں جہاں انہوں نے ہندو مذہب قبول کیا اور پھر سچن سے شادی کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر اور سچن کی محبت پربننے والی فلم کی آڈیشن کی ویڈیو وائرل

غلام حیدر نے بھارت میں موجود اپنے وکیل مومن ملک کے ذریعے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کی۔

تاہم اب سیما حیدر اور سچن نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ وی لاگ کے ذریعے خبر دی کہ وہ عنقریب والدین بننے والے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیما حیدر نے بتایا تھا کہ میرے چار بچے ہیں اور اگر کوئی خوشی کی خبر ہوگی تو ہم اس کا باضابطہ اعلان کریں گے لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں۔

28 اپریل کو غلام حیدر نے اہلیہ کو سچن کی بیوی قرار دینے کے خلاف گریٹر نوئیڈا کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ عدالت نے درخواست پر اگلی سماعت 10 جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس پر انہوں نے بھارت جانے کا اعلان کیا تھا۔

غلام حیدر کے وکیل مومن ملک نے بتایا تھا کہ سیما، سچن اور ان کے وکیل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی لیکن نوٹس ملنے کے باوجود یہ تینوں پیش نہیں ہپوئے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ خاتون کے پہلے شوہر تمام ثبوت اپنے ہمراہ بھارت لا رہے ہیں جن سے ثابت ہو جائے گا کہ میاں بیوی میں طلاق نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں