ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ یکم جنوری 2025 سے ایسے موبائل فون پر کام کرنا چھوڑ دے گا جن کے آپریٹنگ سسٹم مزید اپڈیٹ کے قابل نہیں رہے۔
ایچ ڈی بلاگ کی شائع ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ پلیٹ فارم کی تازہ ترین ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ کو اپ ڈیٹ کرنے اور اس کے مطابق ڈھالنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا چار انتہائی اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان
پرانے آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز اب نئی اپڈیٹ سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں رہ سکیں گے۔ جن برانڈز کے موبائل فون اس فیصلے کی زد میں آنے والے ہیں ان کی فہرست ملاحظہ کیجیے:
Samsung
Galaxy S3
Galaxy Note 2
Galaxy Ace 3
Galaxy S4 Mini
Motorola
Moto G (1st Gen)
Razr HD
Moto E 2014
HTC
One X
One X+
Desire 500
Desire 601
LG
Optimus G
Nexus 4
G2 Mini
L90
Sony
Xperia Z
Xperia SP
Xperia T
Xperia V
ان برانڈز کے موبائل فون جو کم از کم 10 سال پرانے ہیں، یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ سپورٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔
اس کا حل کیا ہے؟
اگر آپ کی ڈیوائس بھی اس فیصلے کی زد میں آنے والی ہے تو ڈیوائس اپ گریڈ پر غور کرنا ہوگا۔ وہ ڈیوائسز جو آئندہ واٹس ایپ سپورٹ نہیں کریں گی ان کیلیے نئے ماڈل میں منتقلی یا دیگر میسجنگ ایپلی کیشنز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
پلیٹ فارم کا استعمال برقرار رکھنے کیلیے اور جدید ترین ایپلیکیشنز کے ساتھ مطابقت رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ آپ آج ہی اپنے فون کے آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ لیں اور اسے اپ گریڈ کروائیں۔