جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سال 2024 : باکس آفس پر دھوم مچانے والی بالی وڈ کی 10 کامیاب ترین فلمیں

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2024بالی ووڈ فلموں کے مداحوں کے لیے بہترین ثابت ہوا، اس سے دو سال قبل تک سنیما کے شوقین افراد کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے متعدد فلمیں پیش کی گئیں۔

بنیادی طور پر ایک اچھی فلم کی پہچان اس کی کہانی سے ہوتی ہے، تاہم اس جدید دور میں صرف کہانی نہیں بلکہ باکس آفس میں ہری جھنڈی گاڑنے والی فلم کو ہی زیادہ کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔

اسی طرح سال 2024 میں بالی وڈ میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جس میں بعض فلمیں بہترین اداکاری اور ہدایت کاری کی وجہ سے کامیاب رہیں تو بعض اپنے اسکرپٹ اور کہانی کے ’پلاٹ سے منسلک تنازع‘ کے باعث بنیں۔

- Advertisement -

زیر نظر مضمون میں آج ہم فلمی شائقین کو ان 10 فلموں کے نام بتائیں گے جنہوں نے سال 2024میں باکس آفس پر دھوم مچائی۔

1. استری 2

فلموں کی مذکورہ فہرست میں سب سے اوپر مزاحیہ اور خوفناک فلم کا سیکوئل استری ٹو ہے، جو ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔

اس فلم نے عالمی سطح پر 874.58 کروڑ روپے کی شاندار کمائی حاصل کی، جس میں 740.28کروڑ روپے بھارت سے اور 134.3 کروڑ روپے اوورسیز مارکیٹ سے حاصل ہوئے۔ اس کی دلچسپ کہانی نے ناظرین کو عالمی سطح پر متاثر کیا۔

2. بھول بھلیاں 3

گزشتہ دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد ایک اور سیکوئل، بھول بھلیاں 3 نے ہارر اور کامیڈی کے میدان میں دھوم مچاتے ہوئے دنیا بھر میں 417.51 کروڑ روپے کمائے۔

صرف بھارتی مارکیٹ میں اس فلم کی کمائی 328.33 کروڑ روپے رہی، جس نے مداحوں کی پسندیدیدگی کو مزید مستحکم کیا۔

3. سنگھم اگین

روہت شیٹی کی پولیس سیریز میں نئی فلم سنگھم اگین نے دنیا بھر میں زبردست 389.64 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اجے دیوگن کی بطور بہادر پولیس آفیسر باجی راؤ سنگھم واپسی نے بھارت میں 316.45 کروڑ روپے اور اوورسیز میں 73.19 کروڑ روپے کمائے۔

4. فائٹر

رتیک روشن کی ایکشن سے بھرپور فلم فائٹر نے زبردست کامیابی حاصل کی، جس نے عالمی سطح پر 344.46 کروڑ روپے کمائے۔

بھارت میں اس فلم کی مجموعی کمائی 244.7 کروڑ روپے رہی جبکہ اوورسیز مارکیٹ سے 99.76 کروڑ روپے کی شاندار آمدنی ہوئی جو اسے سال کی سب سے کامیاب ایکشن فلموں میں سے ایک بناتی ہے۔

5. شیطان

شیطان نامی تھرلر فلم نے دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کیا، مذکورہ فلم دنیا بھر میں 211.06 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

بھارت میں اس نے 177.96 کروڑ روپے کمائے اور ثابت کیا کہ شدت اور گہرائی سے بھرپور کہانیاں اب بھی بھارتی سینما میں اپنا مقام رکھتی ہیں۔

6. کرو

کامیڈی اور ڈرامے کا شاندار امتزاج پیش کرنے والی کرو نے عالمی سطح پر 157.08 کروڑ روپے کمائے۔ اس کی 50.03 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی نے اس کی سرحد پار مقبولیت کو اجاگر کیا۔

7. تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا

انڈین رومانوی فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘ اپنی جذباتی کہانی کے ذریعے شائقین کے دلوں میں گھر کرگئی۔ اس کی مجموعی کمائی 133.64 کروڑ روپے رہی۔

جس میں اوورسیز میں کمائی 37.35 کروڑ روپے شامل ہے، جو دل کو چھو لینے والی کہانیوں کی عالمی پذیرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

8. منجیا

علاقائی فلم منجیا بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل رہی، جس نے عالمی سطح پر 132.13 کروڑ روپے کمائے، جن میں سے 127.95 کروڑ روپے بھارت سے حاصل ہوئے۔ یہ مقامی سینما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مظہر ہے۔

9. بیڈ نیوز

اس سنسنی خیز فلم نے 115.74 کروڑ روپے کی عالمی سطح پر نمایاں کمائی کی۔ اس کی 36.84کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی نے شائقین کی دلچسپی کو ظاہر کیا۔

10. آرٹیکل 370

اس فہرست کا اختتام ایک سماجی موضوع پر بننے والی فلم ’آرٹیکل 370‘پر ہوتا ہے جو ایک سیاسی ڈرامہ ہے۔

اس فلم نے دنیا بھر میں 110.57 کروڑ روپے کمائے جبکہ بھارت میں اس کی کمائی 98.06 کروڑ روپے رہی، جو سماجی اہمیت رکھنے والی کہانیوں میں شائقین کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

 یادگار سال 

سال 2024 بھارتی سینما کے لیے ایک یادگار سال ثابت ہوا، جہاں سیکوئلز سے لے کر اصل مواد تک، باکس آفس نے بھارتی فلموں کی جدت اور تنوع کا ثبوت دیا۔

جہاں تک استری 2 کا تعلق ہے اس فلم نے عالمی سطح پر راج کیا وہیں مختلف اصناف اور زبانوں پر مبنی فلموں نے شاندار کہانیوں کے ذریعے بھارتی سینما کی طاقت کو اجاگر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں