پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے: طاہر اشرفی کا رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے، امریکا کو عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی، انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل

- Advertisement -

طاہر اشرفی نے کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں اور پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں، سول عدالتوں سے زیادہ فوجی عدالتیں آزاد فیصلےکرتی ہیں، وزارت خارجہ مؤثر طریقے سے امریکی بیان کو عالمی فورم پر ایڈریس کرے۔

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملہ حل ہو جائے گا، اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کرینگے اس میں مولانا فضل الرحمان کو مدعو کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں