پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سال 2024، پاکستان ٹیم میں ہونے والی اہم تبدیلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2024 پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا سال رہا جس کی شروعات چیئرمین سے ہوئی۔

فروری میں ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی نے لی اور عہدہ سنبھالتے ہی سلیکشن کمیٹی ری اسٹرکچر، سات رکنی کمیٹی میں وہاب ریاض، محمد یوسف عبدالرزاق، اسد شفیق کوشامل کیا۔

کپتان اورہیڈکوچ کو بھی حصہ بنایا۔

- Advertisement -

چیئرمین بدلتے ہی کپتان بھی تبدیل ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ وائٹ بال ٹیم کی کپتانی پھر بابراعظم کو سونپی گئی۔

آئرلینڈ سے شکست اور انگلینڈ سے ہار پھر ٹی20 ورلڈکپ کی بدترین ناکامی پر بابر اعظم کو دوبارہ عہدہ چھوڑنا پڑا اور ان کی جگہ کپتان رضوان بن گئے۔

ٹیم کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ ہوتے رہے اور کوچز کا بھی تنازع بنا۔ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے بورڈ سے اختلافات کے بعداستعفیٰ دیا۔

ریڈ بال کوچ گلیسپی بھی مستعفی ہوگئے دو سال کیلئےآنےوالےآٹھ ماہ کے اندر ہی چلے گئے۔ عاقب جاوید کو قائم مقام کوچ بنایا گیا۔

اسی سال محمدعامر، عمادوسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد بھی کہا اور ان کا کیریئر اختتام کو پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں