جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گیس کی مین پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں 18 قطر کی مین گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھنے سے صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں سمیت زیارت اور پشین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ قبرستان میں اچانک گیس پائپ لائن میں سہ پہر کے وقت آگ بھڑکی جس کے شعلے کئی میٹر تک بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔

واقعہ کے بعد گیس معطل کرکے آگ بجھا دی گئی تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کے مطابق جائے وقوعہ سے بم دھماکے کے آثار نہیں ملے۔

- Advertisement -

واقعہ حادثاتی یا تخریب کاری بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سے واضح ہوجائے گا جب کہ پولیس تفتیش کررہی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق واقعہ کے نتیجے میں کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خائزی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی  کچلاک کے علاوہ زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی اور پشین کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر مرمتی کام کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران گیس معطل ہونے سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں