منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’بے بی جان‘ فلم میں سلمان خان کا سین لیک

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کی ایکشن سے بھرپور فلم ’بے بی جان‘ میں سلمان خان کے کیمیو والے حصہ آن لائن لیک ہو گیا۔

اداکار ورون دھون کی فلم ’بے بی جان‘ کے ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں جکی شیروف منفی کردار نبھائیں گے جبکہ  کیرتی سریش کا ہندی فلم ڈیبیو ہے اور اس میں وامیکا گبی بھی ہیں، جو سلور اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں، اداکار راجپال یادیو بھی فلم میں شامل ہیں۔

‘بے بی جان’ کی ہدایت کاری کلیس نے کی ہے اور یہ جیو اسٹوڈیوز اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی پیشکش ہے۔

- Advertisement -

Salman Khan's cameo in Varun Dhawan starrer 'Baby John' gets leaked, fans are angry: 'Delete kardo' | Hindi Movie News - Times of India

منگل کی رات فلم کے ٹریلر نے ریلز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے اور اب سلمان خان کی کیمیو والے حصہ آن لائن لیک ہونے پر فلم سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں فلم میں سلمان خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم کا حصہ ہیں۔

ویڈیوز میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں سلمان خان ایجنٹ بھائی جان ہیں اور وہ ورن دھون کے ساتھ ایکشن کے مناظر میں نظر آئیں گے۔

Baby John: Salman Khan Cameo As Agent Bhai Jaan in Varun Dhawan Starrer  Leaked. Watch Video

فلم کے مناظر لیک ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے کیونکہ مداحوں کا تجسس ختم ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں