جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے، سرد ہواؤں کے باعث شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

- Advertisement -

ملک کے دیگر علاقوں کی اگر بات کی جائے تو بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم شدید سرد جبکہ ہلکی برفباری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، مری،گلیات اورگردونواح میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے بند کردی گئی

کشمیر میں موسم شدید سرد چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں