بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹرک سے 60 من زائد مردہ مرغِیاں برآمد، ڈرائیور فرار

اشتہار

حیرت انگیز

پنچاب کے شہر چوک اعظم میں پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ٹرک پکڑا  لیا جبکہ ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر  میں حیات نہر کے قریب مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا ٹرک پکڑا گیا، اس ٹرک سے 60 من سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سپلائی میں ملوث 3 رکشے اور 2 موٹر سائیکل بھی پکڑ لئے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر اوکاڑہ شہر کے علاقے بصیر پور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ مردہ مرغیاں فروخت کے لیے دکانداروں اور ہوٹلوں کو فراہم کی جانی تھیں، فوڈ اتھارٹی حکام نے تمام مرغیاں تلف کر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں