جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ریسیپی مصالحوں میں مضر صحت کیمیکلز کا انکشاف، 10 ہزار کلو ملاوٹی مرچیں اور رنگ ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

ریسیپیز مصالحوں میں مضر صحت کیمیکلز کے انکشاف پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو گرام ملاوٹی مرچیں اور رنگ ضبط کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

لاہور کے علاقے ساندہ میں کی جانے والی اس کارروائی کے دوران 10 ہزار کلو گرام ملاوٹی مرچیں اور مضر صحت رنگ ضبط کر لیا گیا جب کہ 500 کلو ایکساپئر کیمیکلز اور فلیورز تحویل میں لے کر تلف کر دیے گئے۔

- Advertisement -

ڈی جی فود اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کیمیکلز اور ایکسپائر فلیورز ڈال کر مختلف ریسپیز مصالحے تیار کیے جا رہے تھے۔ ہلدی اور مرچ میں ممنوعہ رنگ اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خوراک کا مذکورہ کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جا رہا تھا۔ تفصیلی رپورٹ کے لیے مصالحہ جات کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں