بھارت میں ہانیہ عمار کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے، اب ایک مشہور اداکارہ کو پاکستانی سپراسٹار سے تشبیح دی جارہی ہے۔
ٹیلی ویژن کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ خان جو بگ باس 17 کی امیدوار بھی رہ چکی ہیں، انھیں بھارتی میڈیا اور مداح پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ہانیہ عامر سے تشبیح دے رہے ہیں جس پر انھوں نے کافی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
عائشہ خان سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کو بھارت کی ہانیہ عامر کہا گیا تو آپ اس پر کیسے ردعمل دیں گی؟ عائشہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا نام ہانیہ عامر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ نے مزید کہا ہانیہ ایک اچھی لڑکی اور بہترین اداکارہ بھی ہیں، وہ بہت ہی خوبصورت ہیں وہ گانے بھی گاتی ہیں لیکن میں گانا نہیں گاسکتی۔
تاہم ہانیہ عامر کے مداحوں کو عائشہ خان سے موازنہ پسند نہیں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کیے اور کہا ہانیہ کا بھارتی اداکارہ سے دور دور تک کوئی موازنہ نہیں ہے۔
اے آر وائی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم جو کہ حالیہ ادوار میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ تھا، اس کی مرکزی اداکارہ ہانیہ عامر بھارت میں بھی بہت زیادہ مقبولیت رکھتی ہیں۔
ہانیہ عامر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جو اکاؤنٹس میں ان کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی مداحوں سے زیادہ بھارتی مداحوں کی تعداد ہوتی ہے جو انکی تعریف کرتے ہیں۔