لندن: کرسمس کے روز برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر میں چاقو کے وار سے دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعرات کو ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے دو خواتین کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو سے حملے کے الزام میں 49 سال کے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے وار سے 38 اور 24 سال کی دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مرگیا۔
اس سے قبل نیویارک میں 3 افراد کو مارنے کے بعد خون میں لت پت قاتل کو دو چاقوؤں سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔
نیویارک میں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکی۔
پولیس نے خون میں لت پت مشتبہ حملہ آور رامون رویرا کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مین ہٹن کے علاقے میں پیش آیا۔
مشتبہ حملہ آور نے مختلف مقامات پر خنجر کے پے درپے وار کر کے شہریوں کو ہلاک کیا، مرنے والوں کی عمریں 36 اور 68 سال ہے، مئیر نیویارک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مشتبہ حملہ آور ذہنی مریض لگتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
شادی کے اصرار پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا
حملہ آور نے متاثرین سے ایک بھی لفظ کہے بغیر ان پر حملہ کیا تھا، 51 سالہ مشتبہ شخص کو پولیس نے جب حراست میں لیا تو اس کے کپڑے خون سے لت پت تھے، اور اس کے پاس باورچی خانے کے دو چاقو تھے۔