ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

فیض حمید کے انکشافات کے بعد تمام راستے اڈیالہ جیل ہی جارہے ہیں: قادر مندوخیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے انکشافات کے بعد تمام راستے اڈیالہ جیل ہی جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے ایک بیان میں کہا کہ کیا ماضی میں امریکا نے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا؟ کیا ماضی میں امریکا کے پاکستان سے متعلق بیانات نہیں آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ملزمان کو سزا 19 سال ہوئی، پاکستان میں تو سزائیں 2،3 یا 10 سال ہوئی ہیں اور اگر یہ مقدمات اےٹی سی میں ہوتے تو 25 یا 50 سال کی سزا ہوتی، 2 سال کی سزا تو عام مقدمات میں ہوتی ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی پی قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے انکشافات کے بعد تمام راستے اڈیالہ جیل ہی جارہے ہیں، سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی نے اسٹے لیکر مقدمات کو تاخیر کا شکار کیا۔

قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، حکومت سے زیادہ پی ٹی آئی کی لابنگ امریکا میں مضبوط ہے، پی ٹی آئی کروڑوں روپے امریکا کی لابنگ فرم کو دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم کہتی ہیں بانی ڈیل کے ذریعے رہا نہیں ہونا چاہتے تو پھر مذاکرات کیوں؟ ایسا نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے کھول کر رہا کر دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں