ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے بازبابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، یہ اہم کارنامہ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔

سابق کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز بنالئے، تاہم وہ اننگ میں وہ صرف 4 رنز بنا سکے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ سابق کپتان کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے، سابق کپتان ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بلے باز ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقا کے خلاف فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 211 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔

سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 82 رنز بنالیے

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں